Pakistan Columns

All Columns (Urdu and English)Of Pakistan You Could Easily Read Here/

Parliment Ki Ghulam Gardisho Main Parlimani Parti Ijlas Ki “Androoni Kahani” Ka Charcha

جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کے درمیانی وقت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قومی اسمبلی وسینیٹ کے ارکان نے شرکت کی ۔ پارلیمنٹ کی غلام گردشوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا بڑا چرچا رہا۔ اجلاس قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین رانا تنویر حسین کے بارے میں میاں شہبازشریف کا ’’فرمان‘‘ پڑھ کر سنایا گیا۔ قومی اسمبلی میں ایک بار پھر وزراء کی عدم موجودگی نے حکومت کیلئے شرمندگی کا ساماں پیدا کر دیا ۔ایوان میں وفاقی وزیر ، وزیر مملکت ، پارلیمانی سیکرٹریز بھی موجود نہیں تھے،وزیر خزانہ کی عدم موجودگی پر اپوزیشن ارکان نے اعتراض اٹھایا ، پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کی قبل از وقت رخصتی کو پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ قرار دے دیا۔احسن اقبال نے نکتہ اعتراض پر مقامی حکومتوں کی قبل از وقت رخصتی کا چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ سینیٹ میں حکومت واپوزیشن نے شکاگو کے مزدوروں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھائے، سینیٹ میں افغانستان سرحد پر شہید تین فوجیوں کے لئے سینیٹر مشتاق احمد نے دعا کرائی،اپوزیشن نے آئی ایم ایف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copied!