Pakistan Columns

All Columns (Urdu and English)Of Pakistan You Could Easily Read Here/

Media Ky Rahnama Asool

-1 عبدالمجید اچکزئی اور شاہ رخ جتوئی قبیل کے افراد کو بطخ کا خون بھی معاف ہے۔

-2 اسلام آباد دکھانے کے دانت ہیں اور بن گالہ کھانے کے ۔

-3 ایک دن پہلے کراچی سے چلنے والے آئل ٹینکرز ہمیشہ رحیم یار خان اور اس کے اطراف میں ڈرائیور کو نیند آ جانے سے اگلی صبح الٹتے ہیں۔

-4 خواتین اینکرز شکل سے آتی ہیں اور عقل سے سسٹین کرتی ہیں۔مرد اینکرز عقل سے آتے ہیں اور شکل سے سسٹین کرتے ہیں۔

-5 اچھی خاتون اینکر وہ ہے جو دیکھنے میں فرشتہ اور بولنے میں سوتن ہو۔

-6 اچھے پروگرام اینکر کو آسمان سے فائلیں آتی ہیں اور وہ کلر بلائینڈ ہوتا ہے۔

-7 عمومی پے سکیل یہ ہے کہ سہاگن وہی جو پیا من بھائے۔

-8 کچھ خبریں بریکنگ نیوز نہیں ہوتیں۔

-9 کشمیری حریت پسند ،افغان جنگجو اور بلوچ شرپسند ہی ہوتے ہیں۔

-10 اچھا چینل وہ ہے جو سب سے پہلے قیامت کی خبر دے۔سورج سوا نیزے پہ دکھانا واجب نہیں۔

-11 پل کے پار کے علاقوں کے مکین ہر طرح کے مسائل سے آزاد ہیں لہٰذا کوئی پیکج نہیں بنتا۔

-12 چھوٹو گینگ کے خاندان والے کچے کے علاقے میں آج کل مساجد تعمیر کروا رہے ہیں۔

-13 پشاور اور اس کے گردونواح میں سرچ آپریشن ہمیشہ صبح سات بجے ہوتا ہے جس میں ہمیشہ پچاس سے زائد افراد پکڑے جاتے ہیں۔

خبر پڑھیں:دارلامان سے فرار 2 لڑکیاں پولیس نے دوبارہ پکڑ لیں
-14 خودکش حملوں میں اگلے روز مارے جانے والے زخمی ہمیشہ زخمی ہی رہتے ہیں۔

-15 حکومت مخالف سوشل میڈیا ویڈیوز بھارت میں شوٹ ہوتی ہیں۔

-16 پچھلے انتخابات میں ووٹ شیر کو پڑے حکومت بلے نے بنائی اور وزارتیں تیر اور سائیکل لے گئی۔

-17 کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی مچھیرے بنتے ہیں جنہیں واہگہ کے راستے ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

-18 پاکستان کا قومی کھیل کرکٹ دیکھنے کی تیاری ہے۔

-19 بلوچستان کی ہر خبر کوئٹہ سے آتی ہے۔

-20 رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کرنے کے لئے روزہ ہونا ضروری نہیں۔

-21 آن کیمرہ افطار کرنیوالوں میں سے اکثرکا روزہ نہیں ہوتا۔

-22 گیارہ محرم کی صبح مارننگ شوز میں دوپٹہ اور سیاہ رنگ منع ہے۔

-23 عمران خان کے کھانوں کی خبر کشمیر میں جانے والی جانوں سے پہلے نشر ہو گی۔

-24 طویل لائیو ہٹ کا مطلب رن ڈاو¿ن کے پاس خبروں کی کمی ہے۔

-25 بم دھماکوں میں جاں بحق پولیس اہلکار صرف نیوز منیجر کی اجازت سے شہید ہو سکتے ہیں۔

-26 عمران خان کو چین کا کمیونسٹ انقلاب،ایران کا اسلامی انقلاب اور برطانوی جمہوریت تینوں پسند ہیں۔

-27 ماس کمیونیکیشن کی ڈگری سے بھی میڈیا میں نوکری مل سکتی ہے۔

-28 میڈیا کو بھارتی حکومت پہ تنقید کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

-29 گلگت بلتستان کی خبریں صرف عید پیکج میں چلیں گی۔

-30 اگر بیپر میں رپورٹر کی آواز Hollow ہو تو وہ جائے وقوعہ کی جگہ کہیں اور ہے۔

-31 بڑا دہشت گرد حملہ اگر افغانستان سے ہو تو پولیس بری الذمہ ہے۔

-32 ایل او سی کشیدگی ،نو دس ذوالحج اور محرم کے دس دنوں میں بالی وڈ میں کچھ نہیں ہوتا۔

-33 اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات تلف کرنے کی تقریب میں کنٹینرز اور بوتلوں کا کلوز شاٹ دکھانا منع ہے۔

-34 اگر حکومت پہ تنقید بڑھ جائے تو غیر ملکی ریسلز اور فٹبالز پاکستان کا چکر ضرور لگاتے ہے۔

-35 بارش کے بعد پکوڑے کی دکان کھلوا کر بھی لائیو ہٹ دی جائیگی۔

-36 نیب والے کسی کو بھی معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

-37 نئے دھماکے پر صدراور وزیراعظم کی پرانی مذمت اور غم و غصے کا اظہار چلایا جا سکتا ہے۔ہر دفعہ نیا غصہ دلوانے کی ضرورت نہیں۔

-38 رمضان بازاروں میں کھجور پہ تیل ملاوٹ میں شمار نہیں ہو گا۔

-39 پاکستان میں غیر ملکی بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔

-40 سرکاری میڈیا پہ خبریں بھی آتی ہیں۔

-41 کالا دم کروا کے غیر ملکی تنقید سے بچا جا سکتا ہے۔

-42 میڈیا ورکرز کو سروس سٹرکچر دینے سے روزہ ٹوٹنے کا احتمال ہوتا ہے۔

-43 پیش گوئیاں کرنے والے اینکرز نوسٹراڈیمس ہیں۔

-44 نیوز اینکرز کی جوانی اور رپورٹرز کا بڑھاپا چینل کی امارت کے لحاظ سے بڑھتا ہے۔

-45 پیلے جوتے پہن کے دفتر آنا زرد صحافت ہے۔

-46 زلزلے کے جھٹکے کے بعد تمام شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پہ آ کے رپورٹرز کو ساٹ دیتے ہیں۔

-47 سیاستدانوں اور پولیس کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

-48 میٹرک،ایف اے اور بی اے کے امتحانات میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا پوزیشن ضرور لے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copied!